شیخ رشید کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد آج وہ ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہوجائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دعائیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بھی مشکور ہوں جو میرے علاج سے متعلق دریافت کرتے رہے۔
خیال رہے کہ 8 جون کو شیخ رشیدکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ڈاکٹرز کی جانب سے 2 ہفتے تک خود ساختہ قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت پر وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔
بعدازاں طبیعت بگڑنے پر شیخ رشید کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔