• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ترک چینل نے پاکستانی مداحوں کے لیے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

شائع June 24, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) نے پاکستان میں اپنے ڈراموں کی حد سے زیادہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے خصوصی طور پر پاکستانی مداحوں کے لیے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا۔

ٹی آر ٹی نے یوٹیوب چینل پاکستان میں اپنے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کی حد سے زیادہ مقبولیت کے بعد متعارف کرایا۔

ارطغرل غازی کو ٹی آر ٹی اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے درمیان خصوصی معاہدے کے تحت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب چینل کو 22 ہزار کے قریب افراد نے سبسکرائب کرلیا—اسکرین شاٹ
یوٹیوب چینل کو 22 ہزار کے قریب افراد نے سبسکرائب کرلیا—اسکرین شاٹ

ارطغرل غازی کو اپریل کے آخر سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں ترجمہ کرکے نشر کیا جا رہا ہے اور مذکورہ ڈراما پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈراما بھی بن چکا ہے۔

ارطغرل غازی کی کہانی 13 ویں صدی سے قبل کے ترک جنگجو بہادر ارطغرل غازی کی صلیبی قبیلوں سے جنگوں پر مبنی ہے، جنہیں اسلامی فتوحاٹ بھی کہا جاتا ہے۔

ارطغرل غازی کی شاندار مقبولیت کے بعد ٹی آر ٹی نے پاکستانی مداحوں میں ترکی کے ڈراموں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یوٹیوب پر خصوصی چینل متعارف کرادیا، جس میں مقبول ڈراموں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

ٹی آر ٹی کی جانب سے جون کے وسط میں متعارف کرائے گئے (ٹی آر ٹی ڈراما) نامی یوٹیوب چینل کو ایک ہفتے میں 22 ہزار کے قریب افراد نے سبسکرائب کرلیا اور اس پر اب تک ترکی کے 2 ڈراموں کی 10 اقساط کو ریلیز کیا جا چکا ہے۔

اب تک ٹی آر ٹی ڈراما پر مقبول ڈرامے (پایہ تحت عبدالحمید) کی 8 قسطیں اور (الیمی براکما) کی 2 قسطوں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ جاری کیا جا چکا ہے۔

یوٹیوب پر جاری کیے گئے ڈراموں کی قسطوں کو اوسط 5 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ چینل پر جاری کی گئی پہلی ویڈیو کو اب تک 77 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Erum Siddiqui Jun 24, 2020 01:16pm
پاکستان کے مقبول ڈراموں کو ترکی سب ٹائٹل کے ساتھ ترکی میں دکھایا جانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024