• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

روبینہ اشرف کورونا سے صحت یاب

شائع June 24, 2020
اداکارہ میں گزشتہ ماہ مئی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ میں گزشتہ ماہ مئی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

معروف اداکارہ روبینہ اشرف میں گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے تین جون کو ڈان سے گفتگو کے دوران اپنے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

روبینہ اشرف نے ساتھ ہی بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بہت ہی زیادہ اچھی نہیں ہے اور اس کے ایک ہفتے بعد سوشل میڈیا پر ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

رواں ماہ 8 جون کو خبریں آئی تھیں کہ روبینہ اصرف کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرادیا گیا، تاہم بعد ازاں اداکارہ کی بیٹی اور ان کے قریبی افراد نے ایسی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

اداکارہ کی بیٹی مینا طارق نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے لوگوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔

مینا طارق نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور اب خود اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی صحت یابی کے حوالے سے بتایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

روبینہ اشرف نے اپنی ایک برانی تصویر شیئر کرتے ہوئے صحت یابی کے حوالے سے بتایا اور دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ ان کا دوسرا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا یا نہیں تاہم انہوں نے پوسٹ میں وبا سے صحت یاب ہونے کا لفظ استعمال کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ مداحوں اور اپنے قریبی افراد کی دعاؤں نے انہیں کورونا سے صحت یاب ہونے میں مدد دی۔

انہوں نے صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب ان کی بیٹی مینا طارق نے بھی اپنی والدہ کی صحت یابی کے حوالے سے بتایا۔

مینا طارق نے بھی واضح طور پر یہ نہیں لکھا کہ ان کی والدہ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا یا نہیں، تاہم انہوں نے لکھا کہ پچھلے تین ہفتے ان کے لیے انتہائی مشکل گزرے اور وہ ان دنوں کا درد بیان نہیں کرسکتیں۔

مینا طارق نے والدہ کی صحت یابی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ساتھ ہی امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی ہسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مینا طارق نے اپنی والدہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی صحت یابی کی خوشی بھی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتیں۔

ادھر نجی ٹی وی چینل جیو نے اپنی خبر میں بتایا کہ اداکارہ کے شوہر طارق مرزا نے روبینہ اشرف کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ اداکارہ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم اب بھی وہ ہسپتال میں ہیں اور جلد ہی گھر منتقل ہوجائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024