• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

ملک بھر کے 20 شہروں کے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

شائع June 16, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرپنجاب کے 7 شہروں کے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

این سی او سی نے پنجاب کے 7 بڑے شہروں سمیت ملک کے 20شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دیں۔

پنجاب کے شہروں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں۔

چیف سیکر یٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد سے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔

لاہور میں آج رات 12بجے جبکہ دیگر شہروں میں کل رات 12بجے سے سیل کردیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کئے گئے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے پر پولیس تعینات کی جائے گی جبکہ آرمی اور رینجرز سٹینڈ بائی ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024