• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سندھ اسمبلی میں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرار داد منظور

شائع June 15, 2020
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ اسمبلی میں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے اور پڑھے جانے کی قرار داد منظور کرلی گئی۔

قرارداد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم - پاکستان) کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کی جانب سے پیش کی گئی۔

مزیدپڑھیں: ختم نبوت شق کی تبدیلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

قرارداد میں کہا گیا کہ حضرت محمدﷺ آخری نبی ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جہاں بھی حضرت محمدﷺ کا نام آئے تو اس کے ساتھ خاتم النبیین ضروری طور پر لکھا اور پڑھا جائے۔

پیش کردہ قرار داد پر سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے حمایت کی ساتھ ہی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اس پر قانون سازی کی درخواست کی۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیراطلاعات ناصرشاہ نے قرارداد کی تائید کی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ حضرت محمدﷺ خاتم النبیین ہیں، اس پر صرف قرارداد نہ لائی جائے بلکہ باقاعدہ بل لایا جائے ہم اس کی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'آئین میں عقیدہ ختم نبوت میں ترمیم یا خاتمے کا تصور نہیں'

واضح رہے کہ 24 جولائی کو وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ آئین میں عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی دفعات میں ترمیم یا خاتمے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان علما کونسل کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے مذہب اور فتوے کا استعمال افسوسناک ہے۔

اعجاز شاہ کہنا تھا کہ علماء کو فتنہ اور فساد پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کرنا چاہیے، اسلام کا نام لے کر سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لیے فتوے دینے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024