شیخ رشید تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، بھتیجا
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے صدر اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ ان کے چچا تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جون کو شیخ رشید میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر کے بھتیجے جو تحریک انصاف سے منتخب رکن قومی اسمبلی بھی ہیں، نے بتایا کہ شیخ رشید کو ہفتے کی رات میڈیکل چیک اپ کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) لایا گیا تھا اور ان کی حالت اب مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں افواہیں غلط تھیں، انہیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں چند روز ہسپتال میں ہی رہنے کا مشورہ دیا۔