بجٹ میں کورونا کے حوالے سے اقدامات کو ترجیح دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بجٹ میں کورونا کے حوالے سے اقدامات، پانی اور صفائی ستھرائی، غربت کا خاتمہ، سماجی بھلائی کے پروگرام اور کچھ دیگر ترجیحات ہیں۔
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں، صوبے میں اموات بھی بڑھ رہی ہیں اور کیسز بھی روزانہ 2 ہزار سے زائد آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے محکمے کو نئے بجٹ میں ترجیح دی جائے گی اور ہم ہر حال میں صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کے باعث سندھ کے عوام مشکل میں ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کی مشکلات کو ضروری اقدامات کر کے آسان کیا جائے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔