• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

افواہیں حقیقت میں تبدیل، ماہرہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا

شائع June 14, 2020
اداکارہ کے مطابق مجھے لگتا ہے میری نیکیوں کے بدلے مجھے محبت ملی —فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق مجھے لگتا ہے میری نیکیوں کے بدلے مجھے محبت ملی —فوٹو: انسٹاگرام

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے مئی 2019 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے ترکی میں دوستوں میں شادی کی شرکت کی تقریب کے دوران اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی۔

منگنی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے انہیں مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی تاہم ساتھ ہی انہوں نے مذاق میں کہا تھا کہ کاش وہ افواہیں حقیقت میں بدل جائیں۔

بعد ازاں اداکارہ نے رواں برس اپریل میں ثمینہ پیرزادہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں محبت ہوگئی ہیں تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا تھا، جس سے انہیں محبت ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ جس شخص سے انہیں محبت ہوگئی ہے، اس کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی منگنی کی افواہیں

تاہم اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سلیم نامی شخص سے محبت ہے اور مستقبل میں وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ماہرہ خان نے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں جس شخص سے محبت ہوگئی ہے، ان کا نام سلیم ہی ہے۔

انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے پہل کرتے ہوئے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہیں پتہ ہے کہ ماہرہ خان کو سلیم سے محبت ہوگئی ہے، جس پر اداکارہ شرما کر ہنسنے لگیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے منگنی کی افواہوں پر وضاحت کردی

میزبان ایچ ایس وائے نے سلیم کا نام لینے پر معذرت بھی کی تاہم بعد ازاں انہوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ جب وہ انہیں دیکھتی ہیں تو ان کے دل میں کیا خیال آتا ہے، جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ انہیں دیکھ کر انہیں لگتا ہے کہ وہ انہیں ضرور ان کی کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی بہت ہی اچھا رشتہ ہے اور یقینا وہ مستقبل میں اس کا ارادہ بھی رکھتی ہیں تاہم فوری طور پر ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

ماہرہ خان نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ ماضی میں ان کی پہلی شادی جلدی میں ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہوگئیں؟

اگرچہ ماہرہ خان نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں سلیم سے محبت ہے تاہم انہوں نے ان سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

اداکارہ نے انٹرویو میں اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی بات کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے انٹرویو میں اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی بات کی—فوٹو: انسٹاگرام

ماہرہ خان نے جس شخص سے محبت ہوجانے کا اعتراف کیا، یہ وہی شخص ہیں جن کے حوالے سے مئی 2019 میں ان کی منگنی کی افواہیں وائرل ہوئی تھیں۔

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی منگنی کی ابتدائی خبر بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے دی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے ترکی میں سادگی سے منگنی کی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کب کریں گی، ماہرہ خان نے بتادیا

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی منگنی اور محبت کی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکار کے ترجمان نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ان کی منگنی کی تردید کی تھی تاہم اگست 2019 میں انہوں نے اداکار احسن خان کے ٹی وی پروگرام میں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ کاش وہ افواہیں سچ ہوجائیں۔

اداکارہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ سلیم کریم کے ساتھ ان کے کب سے تعلقات ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ سلیم کریم کے ساتھ ان کے کب سے تعلقات ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

افواہوں کے بعد رواں برس اپریل میں ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں اگرچہ محبت ہوجانے کا اعتراف کیا تھا تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا تھا، جن سے انہیں محبت ہوگئی تھی۔

مگر اب انہوں نے اس شخص کا نام سلیم بتاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ان سے محبت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگرچہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ سلیم کریم کے ساتھ ان کے تعلقات کب سے ہیں تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات ہیں، لیکن اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔

ان کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہوسکی تھی اور 2015 میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

اداکارہ نے سلیم کریم سے شادی کے حوالے سےبھی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے سلیم کریم سے شادی کے حوالے سےبھی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024