• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:38pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:46pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:38pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:46pm

لندن میں نسل پرستوں کا مخالفین کی ریلی سے تصادم

شائع June 14, 2020

لندن میں نسل پرستی کے مخالفین اور دائیں بازوں کے نسل پرستوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، جن کا آپس میں تصادم ہوا۔

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے، اسی سلسلے میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نسل پرستی کے خلاف ریلی نکالی گئی جبکہ دائیں بازو کے سخت گیر افراد نے بھی ریلی کا انتظام کیا تھا۔

پولیس نے دونوں ریلیوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس دوران شرکا کی پولیس کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

لندن میں دائیں بازو کے سخت گیر نظریات کے حامل افراد نے نسل پرستانہ نعرے لگائے—فوٹو:رائٹرز
لندن میں دائیں بازو کے سخت گیر نظریات کے حامل افراد نے نسل پرستانہ نعرے لگائے—فوٹو:رائٹرز