کراچی میں مزید 1517 کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مرادعلی شاہ نے کراچی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی میں 530، جنوبی میں 412، وسطی میں 180، غربی میں 170، کورنگی میں 109 اور ملیر میں 116 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ کے دیگر اضلاع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ 106، حیدرآباد 86، سکھر 55، گھوٹکی 52، خیرپور 30، میرپورخاص 28 اور شکارپور میں 23 کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ جامشورو میں 12، بدین، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں 8،8، ٹنڈومحمد خان 7، دادو 5، شہید بینظیرآباد اور سجاول میں 3،3، جیکب آباد اور قمبر میں 2،2، کشمور ، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہو،
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے کہا کہ صوبے کے ہر ضلعے میں کورونا بڑھ رہا ہے،احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنی جان اور دوسری کی جانوں کی حفاظت کریں۔