• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیا واقعی ’محبت تجھے الوداع‘ ڈراما بولی وڈ فلم کی کاپی ہے؟'

شائع June 12, 2020
ڈرامے کو جلد ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک
ڈرامے کو جلد ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک

جلد ہی ٹی وی اسکرین پرڈراما شائقین کو محظوظ کرنے والے ڈرامے ’محبت تجھے الوداع‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس کی ریلیز سے قبل ہی لگایا جا سکتا ہے۔

’محبت تجھے الوداع‘ سونیا حسین، منشا پاشا اور زاہد احمد کی مرکزی کاسٹ پر مبنی جلد ریلیز ہونے والا ڈراما ہے اور اب تک ڈرامے کے ریلیز کیے گئے ٹیزر نے ہی مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

جہاں ڈرامے کے ٹیزرز نے مداحوں کے دل جیتے ہیں، وہیں کئی مداح ڈرامے کی کہانی سے ناخوش بھی دکھائی دیے اور ڈرامے پر الزام لگانا شروع کیا کہ اس کی کہانی دو دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم کی کاپی ہے۔

کئی مداحوں نے ’محبت تجھے الوداع‘ کی کہانی سے متعلق دعویٰ کیا کہ اس کی کہانی 1997 میں ریلیز ہونے والی بولی ڈ فلم ’جدائی‘ کی کاپی ہے۔

جدائی فلم انیل کپور، ارمیلا مٹونڈکر اور سری دیوی کی مرکزی کاسٹ پر مبنی تھی اور فلم کی مرکزی کہانی ایک غریب میاں بیوی کے گھرد گھومتی ہے اور بعد ازاں غریب بیوی پیسوں کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کی امیر خاتون سے شادی کروادیتی ہیں۔

اگرچہ ’محبت تجھے الوداع‘ کی پوری کہانی کو ٹریلرز اور ٹیزرز سے سمجھنا مشکل ہے، تاہم ان سے عندیہ ملتا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی کہانی بھی بولی وڈ فلم سے ملتی جلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامے بولی وڈ فلموں سے بہتر ہیں: پریش راول

کئی مداحوں نے بھی ڈرامے کے ٹریلرز دیکھنے کے بعد ڈرامے کو بولی وڈ فلم کی سستی کاپی قرار دیا۔

تاہم ڈرامے کی کاسٹ ایسی تنقید کو درست نہیں مانتی اور مرکزی کاسٹ کا خیال ہے کہ ڈرامے کی کہانی بولی وڈ فلم سے مختلف ہے۔

ڈرامے کے مرکزی اداکار زاہد احمد نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ڈرامے کی کہانی ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی بار وہ کسی مکمل مثبت کردار میں دکھائی دیں گی، ورنہ عام طور پر وہ ایسے کردار نبھاتے رہے ہیں جن میں وہ مکمل طور پر مثبت نہیں ہوتے۔

ان کے مطابق ڈرامے کی کہانی کو شائقین محظوظ کریں گے، کیوں کہ ڈرامے میں چھوٹی چھوٹی خواہشات کی تکمیل کے لیے بھی جوڑے کو پیش آنے والی پریشانیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی منشا پاشا نے ڈان امیجز کو بتایا کہ وہ ایک ایسے کردار میں دکھائی دیں گی جو اپنے مسائل اور خواہشات کو غلط فیصلوں کے ذریعے جلد سے جلد حل کرتا دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں صدمے سے دوچار ہونے والی ٹوٹی ہوئی اچھے دل کی مالک خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

اگرچہ منشا پاشا اور زاہد احمد نے ڈرامے کی کہانی کو خوبصورت قرار دیا، تاہم انہوں نے ڈرامے کی مکمل کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزرز سے اندازہ ہوتا ہے کہ سونیا حسن اور زاہد احمد میاں اور بیوی کا کردار نبھاتے دکھائی دیں گے جب کہ منشا پاشا بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

ٹیزرز میں یہ منشا پاشا اور زاہد احمد کی شادی بھی ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہے اور ساتھ ہی دکھایا گیاہے کہ سونیا حسن اس فیصلے پر بہت خوش ہوتی ہیں۔

’محبت تجھے الوداع‘ کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات برکت صدیقی نے دی ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

راجہ رضون Jun 12, 2020 09:27pm
افسوس لوگ نہیں جانتے کہ بھارتی فلم جدائی ایک پاکستانی فلم ’ مہمان ‘ کا چربہ تھی، جو 1976 میں ریلیز ہوئی ، اس فلم میں راحت کاظمی ہیرو تھے ، اور ان کی بیوی ادکارہ نجمہ تھی جو غربت سے تنگ آ کر اپنے شوہر راحت کاظمی کی شادی ایک امیر لڑکی بابرہ شریف سے کروا دیتی ہے ،،،، یہ فلم یو ٹیوب پر موجود ہے ، راجہ رضوان
karamat Jun 13, 2020 10:58am
judai film bhe hollywood movie ki copy thi .jis ka nam in decent proposal tha ..aur uski copy paksitan yani lollywood main indian film se pehle he ban gayi thi .adakara neeli ne uss movie main bohat umda adakari ki thi ......iss liye indian copy cats ki bajaye origional movie ka zikar zaroori tha k kiya jata .

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024