• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Covid 2019

گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل ہسپتال سوامی نگر میں 100 بیڈ کا کورونا وارڈ بنانے کا فیصلہ

شائع June 11, 2020

کورونا وائرس کے بڑھنے کے پیش نظر انتظامات میں وسعت کرتے ہوئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل ہسپتال سوامی نگر میں 100 بیڈ کا کورونا وارڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے تمام سہولیات سے لیس وارڈ قائم کیا جائے گا

سکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس عملے اور مریضوں کی سہولیات ذاتی نگرانی میں مکمل کروا رہے ہیں

اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل ہسپتال سوامی نگر میں ابتدائی، درمیانے اور شدید علامات والے مریضوں کو رکھا جا سکے گا، ہر بیڈ کے ساتھ آکسیجن پائپ کی وائرنگ کا کام حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وارڈ میں ایمرجنسی کے لیے 10 وینٹی لیٹرز کا بھی انتظام ہو گا۔ سینٹرل آکسیجن سسٹم اور ایکسرے مشین کو ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ہے، 24گھنٹے سہولیات کی فراہمی کے لیے عملہ 3 شفٹوں میں کام کر ے گا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا مزید کہنا تھا کہ تمام کام بغیر اضافی اخراجات کے، موجودہ وسائل سے ہی کر رہے ہیں اور انتظامات اس طریقے سے کیے جا رہے ہیں کہ کورونا ختم ہونے کے بعد بھی کارآمد رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے آئندہ تین روز میں ہسپتال مکمل کر کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے حوالے کر دیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024