کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں آئے، شازیہ مری
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں اپنے بیان کو جھٹلایا۔
انہوں نے کہا کہ ' ابتدا میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ فلو سے زیادہ کچھ نہیں ہے اور اب 8 جون کو انہوں نے کہا کہ لوگ اس وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ یہ صرف فلو اور بزرگوں پر اثر کرے گا۔
شازیہ مری نے کہاکہ کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک وزیراعظم ایک مرتبہ بھی پارلیمنٹ نہیں آئے تو وہ کیسی مثال پیش کررہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے لوگوں میں تفریق نہیں کی اور سب کے لیے ایک قانون طے کیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ جب دیگر عبادت گاہیں بند کی گئیں تو مساجد کو بھی بند کیا گیا۔