چمن بارڈر کو بھی کھولا جائے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربرا مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں کے کرب کو بھی سنا جائے، ہم تاجروں کی حمایت کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تاجر برادری اور خصوصاً پشاور کی تاجر برادری کے کرب کو سنا ہے، تاجر برادری کے مطالبات حق بجانب ہیں ان کے کاروبار کا تحفظ ضروری ہے اور خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے
انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر کو سیل کیا گیا ہے، افغانستان اور ایران کے ساتھ ہمارے کئی تجارتی راستے کھلے ہوئے ہیں، تفتان اور طورخم کی طرح چمن بارڈر کو بھی کھولا جائے تاکہ تجارتی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسٹیل ملز کے ساڑھے نو ہزار ملازمین کو بے روزگار کیا جارہا ہے یہ حکومت کی نااہلی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔