• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوٹیوب نے صبا قمر کی ’کورونا میں شادی‘ کی ویڈیو کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادی

شائع June 8, 2020
اداکارہ کی یوٹیوب ویڈیوز کو بہت سراہا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی یوٹیوب ویڈیوز کو بہت سراہا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے معروف اداکارہ صبا قمر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ نئی ویڈیو کو کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادیا۔

صبا قمر نے 7 جون کو اپنے یوٹیوب چینل پر تیسری ویڈیو جاری کی تھی، جس میں اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں ’کورونا میں شادی‘ اور’محلے کی پھوپھو‘ کا کردار ادا کرنے سے متعلق مزاحیہ خبریں جاری کی تھیں۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کو ریلیر کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کیے تھے، جن میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے معروف کامیڈین شہویر جعفری کے ساتھ ’چسکا نیوز ود صبا قمر اینڈ شہویر جعفری‘ نامی تیسری قسط ریلیز کردی۔

اداکارہ نے ٹوئٹ پر اپنی تیسری قسط کا ٹریلر بھی ریلیز کیا تھا، جس میں اداکارہ کو نیوز کاسٹر کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن: صبا قمر کا بھی یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

ٹریلر میں صبا قمر کو اسٹوڈیو میں چسکا نیوز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور انہوں نے ابتدائی مرحلے میں ’کورونا میں شادی‘ کے سیگمنٹ میں حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیوں کا تذکرہ کیا۔

ٹریلر میں شہویر جعفری کو نیوز رپورٹر کے طور پر بھی دکھایا گیا تھا جو پرانی ویڈیو پر بیپر دیتے دکھائی دیے اور پس پردہ کراچی کے ایک مارکیٹ سے خواتین کو نکلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مذکورہ بیپر میں شہویر جعفری مزاحیہ انداز میں کہتے سنائی دے رہے تھے کہ خواتین نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کورونا کو گھر لے جا کر ہی ماریں گی۔

مزید پڑھیں: ’آئیسولیشن‘ صبا قمر کے یوٹیوب چینل کی پہلی قسط سامنے آگئی

مذکورہ ویڈیو کو ٹوئٹر پر بھی کافی سراہا گیا مگر صبا قمر کی پوری ویڈیو کو ان کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ سے کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادیا گیا۔

یوٹیوب کی جانب سے صبا قمر کی ویڈیو کو عثمان اسد خان کے کاپی رائٹس دعوے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

خیال رہے کہ صبا قمر نے رواں برس اپریل میں یوٹیوب چینل لاؤنچ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے یوٹیوب پر پہلی قسط کو 23 اپریل کو جاری کیا تھا۔

اداکارہ نے دوسری قسط کو گزشتہ ماہ 18 مئی کو جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی انکشافات کیے تھے اور بتایا تھا کہ ماضی میں انہوں نے ایک تعلق کو بچانے کے لیے زندگی کے 8 سال ضایع کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک تعلق کو بچانے کے لیے زندگی کے 8 سال تباہ کردیے، صبا قمر

اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ماضی میں جس شخص سے محبت کی تھی، وہ 8 سال تک ان کی تذلیل کرتے رہے، ان سے معافی مانگ کر پھر ان کی تذلیل کرتے رہے۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو میں اس شخص کا نام نہیں بتایا تھا، جنہوں نے 8 سال تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔

اداکارہ کی ویڈیو عثمان اسد خان کے دعوے کی وجہ سے ہٹائی گئی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی ویڈیو عثمان اسد خان کے دعوے کی وجہ سے ہٹائی گئی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024