سکینہ سموں خود سے متعلق کورونا کی جھوٹی خبروں پر برہم
اداکارہ سکینہ سموں کے حوالے سے بھی خبریں تھیں کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
تاہم اداکارہ نے خود سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد ایک ٹوئیٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے چند دن قبل ایک صحافی نے رابطہ کیا اور وہ بار بار ان سے صحت سے متعلق سوالات کیے جا رہے تھے۔
اداکارہ نے کسی صحافی کا نام لیے بغیر ہی بتایا کہ انہوں نے صحافی کو بتایا کہ وہ اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں اور پھر انہوں نے مذکورہ صحافی کا نمبر واٹس ایپ پر بلاک کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے جھوٹی خبریں شائع ہونا شروع ہوئیں۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں اداکارہ کے کورونا کے باعث چل بسنے کی خبر دی گئی تھی۔
تفصیلات یہاں جانیں