• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیرستان: مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق

شائع June 3, 2020
شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے
شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے

میرام شاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اعظم خان نے بتایا کہ زخمی بچوں کو ضلع ہنگو کے علاقے تھل کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قریبی گھروں کے بچے مدرسے کے کلاس روم میں قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے موجود تھے کہ ان پر اچانک چھت گر گئی۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: فائرنگ کے تبادلے میں 7عسکریت پسند ہلاک، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

بعد ازاں مقامی افراد فوری طور پر ملبے میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ لڑکیوں سمیت 13 زخمی بچوں کو تھل کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

تھیل میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے بتایا کہ ایک لاش اور پانچ زخمی بچوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج 2 جوان شہید

انہوں نے بتایا کہ دو بچوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ دو شدید زخمی بچوں کو پشاور کے ایک ہسپتال میں بھیج دیا گیا۔

انہوں نے متوفی بچے کی شناخت عادل کے نام سے کی۔

دیگر زخمی بچوں کو تھل کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی۔

ہسپتال کے ایک ملازم نے بتایا کہ زخمیوں میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024