• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
Live Covid 2019

عالمی وبا میں ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر اسٹاف ہمارا اول دستہ ہے، وزیراعظم عمران خان

شائع June 3, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا سے قوم کو محفوظ رکھنے میں ڈاکٹر ز اور ہیلتھ کیئر سٹاف ہمارا اول دستہ ہے۔

اجلاس میں کورونا کے خلاف نبردآزما ملکی ڈاکٹروں، پیرامیڈکس اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے بشمول بشمول حفاظتی کٹس اور آلات کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِ اطلاعات سینٹر شبلی فراز، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر سینئر افسران شریک کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم ان مسیحاؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو قوم کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کی تمام ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024