• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کرکٹر مشاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق کا گلوکاری کا آغاز

شائع May 31, 2020
خطا میں بزل مشتاق ماڈلنگ بھی کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
خطا میں بزل مشتاق ماڈلنگ بھی کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کوچ مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق احمد نے کھیل میں کیریئر بنانے کے بجائے گلوکاری کو منتخب کرتے ہوئے بطور گلوکار و موسیقار اپنا کیریئر شروع کرتے ہوئے پہلا گانا جاری کردیا۔

بزل مشتاق نے بطور گلوکار کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر بھی اپنے اکاونٹس بنالیے اور ان کے پہلے ہی گانے نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

'خطا' کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں جہاں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں وہ گانے میں ماڈلنگ بھی کرتے دکھائی دیے ہیں۔

گانے کی شاعری، موسیقی اور بزل کی آواز کو بہت سراہا جا رہا ہے اور انہیں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نئے گلوکار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بزل مشتاق کا پہلا گانا سامنے آتے ہی قومی کرکٹرز نے نہ صرف گلوکار کو مبارک باد دی بلکہ انہوں نے سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی بیٹے کے پہلے ہی گانے کے کامیاب ہونے پر مبارک باد دی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک، فاسٹ بالر محمد عامر، بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی بزل مشتاق کے پہلے گانے کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بزل مشتاق نے اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی اور انہوں نے وہیں ہی موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی، انہوں نے آرکٹیک کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے اور انہوں نے والد کے برعکس کھیل کے شعبے کے موسیقی کے شعبے کو منتخب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024