• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عاصم اظہر کا پہلا بولی وڈ گانا ریلیز

شائع May 27, 2020 اپ ڈیٹ May 29, 2020
گانے کو ابتدائی 15 گھنٹے میں 30 لاکھ بار دیکھا گیا—پرومو فوٹو
گانے کو ابتدائی 15 گھنٹے میں 30 لاکھ بار دیکھا گیا—پرومو فوٹو

طویل انتظار کے بعد بالآخر پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کا پہلا بولی وڈ گانا 'ہمراہ' ریلیز کردیا گیا۔

عاصم اظہر کے بھارتی فلم کے لیے تیار کیے گئے گانے کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات معطل ہیں اور دونوں ممالک کی شوبز انڈسٹری میں ایک دوسرے کے فنکاروں کے کام پر بھی پابندی عائد ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اگست 2019 میں اس وقت ثقافتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا تھا۔

اگست 2019 کے بعد جہاں بھارت میں پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی تھی، وہیں پاکستان میں بھی بھارتی فلموں اور گانوں کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ شخصیات عاصم اظہر کے گانے کی مداح

تاہم کئی ماہ کی پابندی کے بعد اب عاصم اظہر کے بولی وڈ گانے کو ریلیز کیے جانے کو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

عاصم اظہر کا گانا 'ہمراہ' بولی وڈ کی فلم 'ملنگ' میں شامل ہے اور اس گانے کو اداکارہ دیشا پٹنانی اور ادیتی رائے کپور پر فلمایا گیا ہے۔

گانے کو 27 مئی کو جاری کیا گیا تھا اور ابتدائی 15 گھنٹے میں ہی گانے کو 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

'ہمراہ' میں جہاں عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں انہوں نے اس گانے کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عاصم اظہر سے قبل اگرچہ متعدد پاکستانی گلوکاروں جن میں استاد نصرت فتح علی خان، راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور علی ظفر جیسے گلوکار شامل ہیں ان کے متعدد گانے بھارتی فلموں میں شامل کیے جا چکے ہیں۔

گانے کو ریلیز کیے جانے سے قبل ہی عید کے دوسرے دن ہی عاصم اظہر نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر خوشخبری دیتے ہوئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا اور ایک دن قبل ہی بتایا تھا کہ ان کا گانا 27 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ عاصم اظہر کا یہ پہلا بولی وڈ گانا ہے تاہم ان سے قبل متعدد پاکستانی گلوکار و موسیقار جن میں استاد نصرت فتح علی خان، راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور علی ظفر نمایاں ہیں، ان کے متعدد گانے بولی وڈ فلموں میں شامل کیے جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024