• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ملک بھر میں سادگی اور احتیاط کے ساتھ عیدالفطر منائی گئی

شائع May 25, 2020

پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ احتیاط اور سادگی کے ساتھ منائی گئی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عوام نے احتیاطی تدابیر سے کام لیتے ہوئے ماسک پہن کر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی۔

چند دن قبل ہونے والے پی آئی اے حادثے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد و خاندانوں سے یکجہتی کے لیے اس سال سادگی سے منائی جا رہی ہے۔

اس سال عید کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ پورے ملک میں کافی سالوں بعد ایک ساتھ عید منائی جا رہی ہے۔

کراچی میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام گلے مل رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا روح پرور منظر— فوٹو: اے پی

لاہور کی ایک عیدگاہ میں خواتین کے لیے نماز عید کا خصوصی اہتمام کیا گیا — فوٹو: اے پی

ملک کے کئی شہروں سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی— فوٹو: اے پی

ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے— فوٹو: اے ایف پی

کراچی کی مسجد میں لوگ نماز عید کی ادائیگی کے بعد خطبہ سن رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

راولپنڈی کی عیدگاہ شریف دربارمیں بھی سماجی فاصلوں کےاصول کےساتھ نمازعید اداکی گئی— آے ایف پی

کوئٹہ میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران اہل ایمان اپنے رب کے حضور سربسجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی

تاریخی بادشاہی مسجد کے بعد باہر عیدالفطر کی نماز سے قبل پولیس اہلکار چوکس کھڑے ہیں — فوٹو: اے پی

عوام کی بڑی تعداد نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک پہن کر نماز عید ادا کی— فوٹو: اے ایف پی