• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

حرمین شریفین میں نمازیوں کے بغیر نماز عید کی اجازت

شائع May 24, 2020
کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں مقامات میں عوام کے لیے نماز کی ادائیگی پر پابندی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں مقامات میں عوام کے لیے نماز کی ادائیگی پر پابندی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازیوں کے بغیر نماز عید کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں مقامات میں عوام کے لیے نماز کی ادائیگی پر پابندی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق نماز کی ادائیگی کے دوران تمام احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی

رپورٹ کے مطابق ملک کی دیگر مساجد میں عید الفطر کی نماز نہیں پڑھی جائے گی، مؤذن صبح سویرے سے لے کر عید کی نماز کے وقت تک لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عید کی تکبیریں بلند کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاض نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر رکھا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 2 ہزار 642 نئے کیسز آنے کے بعد وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 67 ہزار 719 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 963 ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: سعودی عرب کا مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان

علاوہ ازیں حکام نے بتایا کہ وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 364 ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024