• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

ایران کا مذہبی اور ثقافتی مقامات کھولنے کا فیصلہ

شائع May 23, 2020

ایران نے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے کاروبار، مذہبی اور ثقافتی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ عجائب گھر اور تاریخی مقامات کو اتوار کو عیدالفطر کی تقریبات کے ساتھ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ مقدس مقامات کو پیر سے دوبارہ کھولا جائے گا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق حسن روحانی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مزارات کو صبح 3 گھنٹے اور دوپہر میں 3 گھنٹے کے لیے کھولا جائے گا، تاہم مزارات کے کچھ مقامات جیسے تنگ گزرگاہوں کو بند رکھا جائے گا۔

مزید برآں ملک میں تمام کارکنان آئندہ ہفتے سے اپنے کام پر واپس جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024