کینیڈا کے وزیراعظم کی ایشیائی باشندوں پر نسل پرستانہ حملوں کی مذمت
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایشیائی نژاد کینیڈین شہریوں پر حملوں کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔
واضح رہےکہ کینیڈا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ایشیائی باشندوں پر مختلف نوعیت کے حملے ریکارڈ کی گئے۔
وزیراعظم نے’ایشیائی کینیڈین کے خلاف نسل پرستانہ حملوں میں نمایاں اضافے‘ کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ چند ہفتوں اور مہینوں میں ایشیائی باشندوں کے کاروبار، عمارتوں اور مجسموں کی توڑ پھوڑ کی گئی، لوگوں کے ساتھ زبانی بدسلوکی کی گئی اور ان پر جسمانی حملے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، کینیڈا میں نفرت، تشدد اور تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے۔