• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پنجاب میں رات 10 بجے تک کاروبار اور شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت

شائع May 21, 2020
پنجاب کے وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں دکانوں اور کاروبار کو عیدالفطر تک رات 10بجے تک کھولنے کا اعلان کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پنجاب کے وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں دکانوں اور کاروبار کو عیدالفطر تک رات 10بجے تک کھولنے کا اعلان کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ پنجاب میں کل سے عیدالفطر تک رات 10 بجے تک کاروبار اور شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں دکانوں اور کاروبار کو عیدالفطر تک رات 10 بجے تک کھولنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وبا: سندھ میں ایک روز میں ریکارڈ 20 اموات، ملک میں متاثرین 48 ہزار سے زائد

انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے کابینہ کی سب کمیٹی میں آج کچھ فیصلے کیے گئے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ شاپنگ مال اور تمام بازاروں کے جو اوقات کار میں عید تک رات 10بجے تک توسیع کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر تجارت نے کہا کہ کل سے جو شاپنگ مال اور کاروبار کھلیں گے، وہ رات 10 بجے تک کاروبار کر سکیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر کل سے پنجاب کے تمام مزارات کو بھی 24 گھنٹے کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں 23 مارچ کو کورونا وائرس کے باعث صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’وقت آنے پر بتاؤں گا کہ کس طرح لوگوں کی زندگی سے کھیلنے کی کوشش کی گئی‘

بعد ازاں اس لاک ڈاؤن میں 14 اپریل کو توسیع کردی گئی تھی لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کی شرح کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے 14اپریل کو ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے 24 اپریل کو لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا اعلان کیا تھا جس پر تاجر برادری نے شدید احتجاج کیا تھا۔

تاجروں کی مشکلات اور معاشی مسائل کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 9 مئی سے سخت احتیاط کے ساتھ کاروبار زندگی کی مشروط بحالی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بیشتر کاروبار کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: میئر اسلام آباد کی معطلی کا حکم کالعدم، عدالت نے کام کی اجازت دے دی

تاہم اس سلسلے میں صرف چھوٹے کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن پنجاب نے گزشتہ ہفتے صوبے میں شاپنگ مالز کو بھی شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا تھا۔

عیدالفطر کی تیاریوں کے پیش نظر عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے اب عیدالفطر تک شاپنگ مالز کو رات 10بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024