• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:51pm
Live Covid 2019

بلوچستان کے سابق گورنر کورونا کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے

شائع May 21, 2020

بلوچستان کے سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

سید فضل آغا کا کورونا ٹیسٹ کچھ روز قبل مثبت آیا تھا۔

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ سید فضل آغا کو علاج کے لیے ابتدائی طور پر اسی ہسپتال لایا گیا تھا۔

تاہم ان کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔

سید فضل آغا کے ایک عزیز نے بھی ان کا کورونا تیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025