• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live Covid 2019

نیوزی لینڈ میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

شائع May 19, 2020

نیوزی لینڈ میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا لیکن حکام ملک کو معمول کی طرف لے جانے کو قبل از وقت قرار دیا۔

رائٹرزکے مطابق 50 لاکھ سے زائد آبادی کا حامل ملک گزشتہ ہفتے لیول ٹو میں آگیا تھا اور کیفے، دکانیں اور ریستوران کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ اورپڑوسی ملک آسٹریلیا اب تک کورونا وائرس سے بری طرح متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1500 اور اموات کی تعداد 21 ہے جبکہ گزشہ مال ملک گیر لاک ڈاؤن کو بھی ختم کردیا تھا۔

—فائل/فوٹؤ:رائٹر
—فائل/فوٹؤ:رائٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024