• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
Live Covid 2019

بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال نہ کرنے کا فیصلہ

شائع May 19, 2020

بلوچستان حکومت نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ ٹرین میں لوگوں کے ٹرینوں میں سفر کی حوصلہ شکنی کی تاکہ وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ روکا جاسکے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال الیانی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ اور ریل سروس کی بحالی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بغیر ایس او پیز کے ٹرانسپورٹ کی بحالی صوبے کے گاؤں اور دوردراز علاقوں میں کووڈ 19 پھیلنے کا باعث بنے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں انٹر سٹی اور انٹر پروونشل پبلک ٹرانسپورٹ بحال نہیں کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024