• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وفاقی حکومت کا 22 سے 27 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

شائع May 16, 2020
تعطیلات کے دوران صرف ضروری اشیا کی دکانیں، میڈیکل سروسز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، وزارت داخلہ — فائل فوٹو
تعطیلات کے دوران صرف ضروری اشیا کی دکانیں، میڈیکل سروسز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، وزارت داخلہ — فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے 22 سے 27 مئی (جمعہ سے بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے مقدس تہوار کے لیے 22 سے 27 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔

تعطیلات کے دوران صرف ضروری اشیا کی دکانیں، میڈیکل سروسز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کے مطابق رواں سال جمعۃ الوداع کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 23 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، محکمہ موسمیات

اس پیشگوئی کے بعد رواں سال 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں 23 مئی کو ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں معیشت کا پہیہ پہلے ہی رک چکا ہے۔

تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی جس کے بعد معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کے تحت کئی شعبے کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

پاکستان میں اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہزار 729 ہوگئی ہے جبکہ 866 افراد ایسے بھی ہیں جو انتقال کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024