• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

وفاق اور صوبے وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں، اسد عمر

شائع May 15, 2020

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ رات 7 سے 11 بجے کے نیوز بلیٹنز میں دیے جانے والے تاثر کے برعکس وفاقی اور صوبائی حکومت وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مل کر کام کررہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس بحران کے وقت میں ڈاکٹروں اور طبی،قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتظامیہ اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام افراد نے پچھلے 2 ماہ میں جو محنت کی اس وجہ سے صورتحال بے قابو نہیں ہوئی۔

—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

اسد عمر نے کہا کہ نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) ہفتے کے 7 دن کام کررہے ہیں اور انہیں 31 مارچ سے کوئی چھٹی نہیں ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت فوج کے ہزاروں نوجوان ہمیں سپورٹ کررہے ہیں، صوبائی حکومت کے دیگر محکمے جو تعاون پیش کررہے ہیں ہم ان کا مشکور ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر شہری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے فیصلوں پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا لیکن پاکستان کے عوام نے ایک مرتبہ پھر دکھایا کہ جب ملک کا مفاد ہو تو وہ اپنے اوپر کتنی مشکل لینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 سے 11 تک کی خبریں دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے گھمسان کی جنگ چل رہی ہے لیکن حقیقت میں جہاں فیصلہ سازی اور کام ہورہا ہے وہاں صوبائی اور وفاقی حکومتیں ایک بن کر کام کررہی ہیں۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024