• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

چاہتی ہوں سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار پاکستانی اداکارہ کرے، بھارتی اداکارہ

شائع May 14, 2020
کمالہ خان کا کردار بھارتی اداکارہ کرے گی تو ناانسافی ہوگی، مترئی راما کرشنن
کمالہ خان کا کردار بھارتی اداکارہ کرے گی تو ناانسافی ہوگی، مترئی راما کرشنن

معروف ہولی وڈ سائنس فکشن، سپر ہیروز اور کامک فلمیں بنانے والے مارول اسٹوڈیوز نے اگست 2019 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پہلی بار ایک مسلمان خاتون سپر ہیرو پر مبنی کامک ڈراما سیریز بنائے جائے گی۔

مارول اسٹوڈیوز نے اعلان کیا تھا کہ پہلی سپر ہیرو مسلم خاتون کمالہ خان کے کردار پر جلد ہی ڈراما سیریز بنائے جائے گی، تاہم اسٹوڈیو نے اس کردار پر مبنی ڈرامے کی اسٹرینگ اور کاسٹ کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

کمالہ خان کے کردار کو دراصل مارول کومکس نے ’مس مارول‘ کے کرداروں پر اپنی کومک کتاب میں متعارف کرایا تھا، مذکورہ کتاب میں اس پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کا کردار کپٹن مارول سے متاثر ہوکر پیش کیا گیا تھا۔

کمالہ خان کا کردار مارول اسٹوڈیوز کا پہلا مسلم خاتون کا کردار تھا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔

اس کردار کی تخلیقکار پاکستانی نژاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو فلم بنائے جانے کا امکان

ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔

کمالہ خان کے کردار کی شہرت کے بعد مارول اسٹوڈیوز نے اگست 2019 میں اسی کردار پر ایک ڈراما سیریز بنانے کا اعلان بھی کیا تھا اور اسی اسٹوڈیو کے ہدایت کار کیون فیج نے تصدیق کی تھی کہ کمالہ خان کا کردار جلد اسکرین پر دکھائی دے گا۔

کمالہ خان دراصل ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ہے—فوٹو: سیگمنٹ نیکسٹ
کمالہ خان دراصل ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ہے—فوٹو: سیگمنٹ نیکسٹ

تاہم انہوں نے اس کردار کو ادا کرنےو الی کسی اداکارہ کا نام نہیں بتایا تھا لیکن یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر مذکورہ کردار کو کسی جنوبی ایشیائی اداکارہ یعنی پاکستان یا بھارت کی کسی اداکارہ کو دیا جائے گا۔

اور اسی کردار کے حوالے سے جب کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ مترئی راما کرشنن سے بات کی گئی تو انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کمالہ خان کا کردار کسی پاکستانی اداکارہ کو دیا جانا چاہیے۔

شوبز ویب سائٹ انٹرٹینمینٹ ٹونائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ مترئی راما کرشنن کا کہنا تھا کہ مسلم سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار پاکستانی اداکارہ کے علاوہ کسی اور اداکارہ کو دینا پاکستانیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگا۔

مذکورہ کردار کے حوالے سے بھارتی اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کمالہ خان کے کردار کی پیش کش ہو تو وہ اسے قبول کریں گی؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ کمالہ خان کا کردار ایک پاکستانی نژاد مسلم لڑکی کا ہے اور وہ بھارتی اور تامل ہیں، جس وجہ سے ان کا خیال ہے کہ کمالہ خان کے کردار کو وہ درست انداز میں نہیں ادا کر سکیں گی۔

میں تامل ہوں اور کمالہ خان کا کردار پاکستانی ہے، اس لیے اسے پاکستانی اداکارہ ہی کرے، مترئی راما کرشنن—فوٹو: انسٹاگرام
میں تامل ہوں اور کمالہ خان کا کردار پاکستانی ہے، اس لیے اسے پاکستانی اداکارہ ہی کرے، مترئی راما کرشنن—فوٹو: انسٹاگرام

مترئی راما کرشنن کے مطابق پاکستانی اداکارائیں بہت ٹیلنٹڈ ہیں اور کمالہ خان کا سپر ہیرو کردار بھی پاکستانی لڑکی کو دیا جانا چاہیے، ان کا خیال ہے کہ مذکورہ کردار پاکستانی اداکارہ کے علاوہ کسی اور اداکارہ سے کروانا پاکستانیوں سے ناانصافی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پہلی پاکستانی نژاد سپر ہیرو مارول یونیورس کا حصہ

تامل اداکارہ مترئی راما کرشنن سے یہ سوال ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں نیٹ فلیکس پر ان کی کامیڈی ٹی وی سیریز (نیو ہیو آئی ایور) (Never Have I Ever ) کو ریلیز کیا گیا تھا۔

مذکورہ سیریز میں مترئی راما کرشنن نے ایک بھارتی نژاد امریکی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے اور ڈرامے میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔

مذکورہ سیریز میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد ہی مترئی راما کرشنن کو ہولی وڈ انڈسٹری اور امریکی ڈراموں میں جنوبی ایشیائی کرداروں کے لیے موزوں قرار دیا جانے لگا، جس وجہ سے ہی ان سے کمالہ خان کے کردار ادا کرنے سے متعلق ان کی رائے معلوم کی گئی مگر انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کمالہ خان کا کردر کوئی پاکستانی اداکارہ ہی کرے۔

تاہم انہوں نے کسی بھی پاکستانی اداکارہ کا نام لینے سے گریز کیا، دوسری جانب تاحال مارول اسٹوڈیوز نے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے کہ کمالہ خان کا کردار کب تک اسکرین پر آئے گا اور اسے کون نبھاتا دکھائی دے گا؟'

کمالہ خان کا کردار کون نبھائے گا ابھی کہنا قبل از وقت ہے—فوٹو: ڈیمرگ اسٹوڈیو
کمالہ خان کا کردار کون نبھائے گا ابھی کہنا قبل از وقت ہے—فوٹو: ڈیمرگ اسٹوڈیو

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024