• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

شہباز شریف کے درخواست گزار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

شائع May 13, 2020

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درخواست گزار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیسز میں شہباز شریف کی جانب سے عدالتی کارروائیوں میں شرکت کرنے والے درخواست گزار نواز چوہدری میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کارروائی روک دی گئی۔

اس سے قبل عدالت نے شہباز شریف کو سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا تھا۔

گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج امجد چوہدری کی جانب سے سماعت کے آغاز پر وکیل نے بتایا کہ نواز چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اور درخواست گزار کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کروائی جس کے بعد احتساب عدالت نے کیسز کی سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024