کل حالات دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے کورونا ختم ہوگیا، اسد عمر
اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 'وزیر اعظم کی کال پر رضا کار فورس کا آغاز کیا گیا ہے اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بےروزگاری اور بھوک کا بہت مسئلہ تھا اس لیے لاک ڈاؤن میں نرمی اور لوگوں کو روزگار کمانے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن کل کے حالات دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ملک سے کورونا ختم ہوگیا ہے۔'
اسد عمر نے کہا کہ لوگوں نے خیال رکھنا ہے کہ کورونا ختم نہیں ہوا، ڈاکٹرز کی بتائی گئیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، اگر ہم نے بداحتیاطی کی تو ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ جائے گا کہ بندشیں بڑھائی جائیں۔'