• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بوسہ نہ دینے کی شرائط پر ڈرامے کی شوٹنگ کی اجازت

شائع May 12, 2020
نیبرز ڈرامے کی کہانی رشتوں اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے—اسکرین شاٹ/ نیویارک ٹائمز
نیبرز ڈرامے کی کہانی رشتوں اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے—اسکرین شاٹ/ نیویارک ٹائمز

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے باعث دنیا کے درجنوں ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کی وجہ سے جہاں کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا تھا، وہیں ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔

لیکن گزشتہ 2 ہفتوں سے دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب دنیا بھر میں جزوی طور پر معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کو نرم کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا بھی شامل ہے، جہاں کم از کم 2 ماہ تک جزوی لاک ڈاؤن رہا تھا، جس کی وجہ سے وہاں فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

تاہم اب آسٹریلیا میں بھی لاک ڈاؤن کو نرم کرنا شروع کردیا گیا ہے اور نرمی کے بعد وہاں ڈراموں اور اوپرا تھیٹرز کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تاہم ایسی شوٹنگز کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

شوٹنگ کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت ہی آسٹریلیا کے تاریخی ریئلٹی اوپرا تھیٹر ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اداکار ایک دوسرے کے قریب نہ آئیں اور وہ زیادہ رومانوی نہ ہوں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق آسٹریلیا میں گزشتہ 35 سال سے نشر ہونے والے ریئلٹی تھیٹر ڈرامے کی شوٹنگ ایک ماہ تک بند ہونے کے بعد اپریل کے آخر سے دوبارہ شروع کردی گئی، تاہم اس دوران انتہائی سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

35 سال سے نشر ہونے والے ڈرامے میں درجنوں اداکاروں نے کام کیا—اسکرین شاٹ
35 سال سے نشر ہونے والے ڈرامے میں درجنوں اداکاروں نے کام کیا—اسکرین شاٹ

رپورٹ کے مطابق تھیٹر ڈرامے کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار نے ڈرامے کی کاسٹ اور عملے کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک دوسرے سے کم از کم 5 فٹ کے فاصلے پر رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریئلٹی تھیٹر ڈرامے کے دوران پہلی بار رومانوی مناظر کو شوٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ڈرامے میں ہیرو اور ہیروئن کی جانب سے ایک دوسرے کو بوسہ دیے جانے کے مناظر کو شامل کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ تھیٹر کا نام نیبرز ہے اور اس کو گزشتہ 35 سال سے سیون نیٹ ورک کے ٹی وی چینل پر نشر کیا جا رہا ہے، اس ڈرامے کی پہلی قسط مارچ 1985 میں نشر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستانی فلموں کی شوٹنگ ملتوی

ڈرامے کی کہانی روز مرہ کی معمول کی زندگی کے ارد گرد اور انسانوں کے آپسی تعلقات کے گرد گھومتی ہے اور ڈرامے میں رومانس کا بہت بڑا حصہ ہے اور گزشتہ 35 سال میں ڈرامے میں بھرپور رومانس دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کی ہر قسط میں بار بار رومانوی مناظر آتے ہیں، زیادہ تر مرد و خاتون اداکار ایک دوسرے کے قریب آکر ایک دوسرے کو گلے لگاتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ بعض اوقات ڈرامے کے دوران بوس و کنار کے مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ڈراما نوجوان نسل میں بھی بہت مقبول ہے—اسکرین شاٹ
ڈراما نوجوان نسل میں بھی بہت مقبول ہے—اسکرین شاٹ

اس ڈرامے کے اب تک 28 سیزن نشر کیے جا چکے ہیں اور 35 سال میں اس کی 8 ہزار 400 کے قریب قسطیں دکھائی جا چکی ہیں تاہم مارچ میں آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود اس کی شوٹنگ روک دی گئی تھی اور پہلی بار ڈرامے کی شوٹنگ ایک ماہ تک ملتوی رہی۔

تاہم آسٹریلیا میں اپریل کے وسط تک کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو اس ڈرامے کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی، ساتھ ہی کاسٹ کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا۔

اب ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہر اداکار کو ایک دوسرے سے 5 فٹ کی دوری پر رکھا جا رہا ہےجب کہ ڈرامے میں رومانوی مناظر کو بھی شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، بھارت میں فلموں اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ پر پابندی

رشتوں اور تعلقات پر مبنی اس ڈرامے کو اب گلے لگانے والے مناظر بوس و کنار اور رومانس کے بغیر ہی بنایا جا رہا ہے جب کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی بھی صورت میں ہیرو اور ہیروئن کے درمیان 5 فٹ سے کم فاصلہ نہ ہو۔

علاوہ ازیں میک اپ آرٹسٹس سمیت دیگر کام کرنے والے اسٹاف کو بھی کم کردیا گیا ہے اور مرد و خواتین اداکاروں کو خصوصی میک اپ کیے بغیر ہی اداکاری کرنے کو کہا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی ٹیم اور کاسٹ نے اگرچہ ڈرامے میں رومانوی مناظر کو نہ فلمانے پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا کہ جلد ہی حالات بہتر ہوں گے اور وہ ماضی کی طرح بھرپور رومانس کے ساتھ ڈرامے میں دکھائی دیں گے۔

اداکاروں کو ایک دوسرے 5 فٹ کی دوری اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں—اسکرین شاٹ
اداکاروں کو ایک دوسرے 5 فٹ کی دوری اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024