• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیب، سارک کے اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ منتخب

شائع May 11, 2020
نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت سمیت سارک ممالک نے نیب کی کارکردگی کو سراہا — فائل فوٹو:
نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت سمیت سارک ممالک نے نیب کی کارکردگی کو سراہا — فائل فوٹو:

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کو جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ منتخب کردیا گیا۔

نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’نیب نہ صرف پاکستان بلکہ پورے سارک ممالک کے لیے رول ماڈل ہے، سارک اینٹی کرپشن فورم میں نیب کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا جو نیب کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے‘۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ بھارت سمیت سارک ممالک نے نیب کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں: نیب نے سندھ کے محکمہ خوراک میں خورد برد کے 4 ریفرنس کی منظوری دے دی

پریس ریلیز کے مطابق نیب کی نمایاں کارکردگی کے پیش نظر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسی نامور قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے ساتھ چین نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، پاکستان اور چین مشترکہ طور پر چائنا پاکستان اقتصادی رابطہ (سی پیک) منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔

اعلامیے کے مطابق نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 328 ارب روپے کی وصولی کی اور سیکڑوں وائٹ کالر جرائم سے متاثرہ افراد اور کچھ سرکاری اور نجی محکموں کو رقم واپس کی اور ایک روپیہ بھی وصول کیے بغیر باقی رقم فومی خزانے میں جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا شہباز شریف کی طلبی کیلئے ایک اور نوٹس

مزید بتایا گیا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے جسے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

دستاویزات اور فنگر پرنٹس کی جانچ پڑتال اور ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیئے کے لیے نیب نے جدید خطوط پر تفتیشی افسران کو تربیت دینے کے لیے راولپنڈی میں اپنی تحقیقی اکیڈمی بھی قائم کی ہے۔

نیب نے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں اینٹی منی لانڈرنگ سیل بھی قائم کیا۔

نیب چیئرمین جاوید اقبال نے مجموعی طور پر 12 ہزار مبینہ کرپشن کیسز کے ریفرنسز کا جائزہ لیا جو اس وقت 25 احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔


یہ خبر 11 مئی 2020 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024