• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

'دیریلیش ارطغرل' ڈراما خاص کیوں ہے؟

پاکستان میں کئی سال سے ترکی کے ڈرامے نشر ہورہے ہیں مگر جو مقبولیت 'دیریلیش ارطغرل' کو ملی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔
شائع May 10, 2020 اپ ڈیٹ May 11, 2020

پاکستان میں کئی سال سے ترکی کے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت 'دیریلیش ارطغرل یا ارطغرل غازی' کو ملی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔

دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جارہا ہے اور فی الحال سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے یہ ایک شاہکار ڈراما ہے جو ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

درحقیقت پہلے سیزن کی کہانی بھی یہی ہے جس میں 13 ویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی تو آپ دیکھ ہی رہے ہوں گے اور مختلف آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر بھی اس کے تمام سیزن موجود ہیں جن کو دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سطلنت عثمانیہ کی بنیاد ارطغرل غازی نے رکھی جو ان کے بیٹے عثمان نے قائم کی تھی۔

شاید آپ کو علم نہ ہو کہ ارطغرل ترک زبان کا لفظ ہے جو 2 الفاظ ار اور طغرل سے بنا ہے اور اس کا مطلب جنگجو ہیرو ہے۔

ارطغرل کی تاریخ پیدائش کے بارے میں معلوم نہیں اور وفات بھی 1280 کے بعد کسی سال میں ہوئی۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ وہ سلیمان شاہ کے بیٹے تھے جو مشرقی ایران سے اناطولیہ آگئے تھے تاکہ منگولوں کے حملوں سے بچ سکیں۔

کہا جاتا ہے کہ وہ قبیلہ قائی کے سردار تھے اور سلجوقی سلطنت کے لیے بازنطینی سلطنت کے خلاف خدمات پر انقرہ کے قریب انہیں زمینیں عطا کی گئی تھیں۔

اور اس خطے کی حکمرانی نے عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھنے میں مدد دی، درحقیقت یہ ایک تاریخی ڈرامے کے لیے زبردست بنیاد ہے جس کا مظاہرہ تو آپ ارطغرل غازی کی صوت میں دیکھ ہی رہے ہیں۔

ارطغرل کا مقبرہ سوغوت کے مقام پر ہے جو مختلف عثمانی حکمرانوں کے عہد میں شکل بدلتا رہا، اب بھی اسے 360 ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ڈراما خاص کیوں ہے؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اچھی کہانی، ایک اچھا ہیرو اور اس کے جنگی مناظر، تینوں پہلوؤں کے ساتھ یہ دیکھنے والوں پر سحر طاری کرتا ہے اور ڈرامے میں خیال رکھا گیا کہ کہانی بہت زیادہ کرداروں میں گم نہ ہو بلکہ مرکزی کردار کے گرد ہی گھومے جس نے عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھنے میں مدد دی۔

ڈرامے کے مرکزی کردار کون ہیں؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا نام انجین التان دوزیتان ہے جو 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے اور وہ بتاتے ہیں کہ والدین نے ان کا نام ترک اداکاروں انگین کاگلر اور التان اربولک پر رکھا تھا، یعنی والدہ نے انگین اور والد نے التان۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے تھیٹر کی تعیم حاصل کرنے کے بعد ایک ٹی وی سیریل رخسار سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مگر 2014 سے 2019 تک ارطغرل کے کردار نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کردیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے 2014 میں Neslişah Alkoçlar سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کی اپنی ایک ویب سائٹ enginaltanduzyatan.com.tr بھی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی کون ہیں؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

حلیمہ خاتون کا کردار اس ڈرامے میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور اسے ترک اداکارہ اور ماڈل اسرا بیلگیج نے ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسرا کی پیدائش 14 اکتوبر 1992 کو انقرہ میں ہوئی اور انہوں نے استنبول کی ایک یونیورسٹی سے بین الاقومی تعلقات میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے جبکہ ابھی قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شوبز کی دنیا میں ان کی آمد 2014 میں ارطغرل سیریز سے ہی ہوئی تھی اور ارطغرل کے علاوہ مزید 2 ڈرامے اور ایک فلم میں کام کرچکی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

2017 میں انہوں نے ایک فٹبالر گوکخان تورے سے شادی کی تھی اور جون 2019 میں طلاق ہوگئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کے والد کا کردار کس نے نبھایا؟

سلیمان شاہ بھی اس ڈرامے کے اہم ترین کرداروں میں سے ایک ہیں جس کے لیے سردار گوکخان کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

15 مئی 1946 کو پیدا ہونے والے سردار گوکخان نے فائن آرٹس میں تعلیم حاصل کی تھی اور 1964 سے فلمی دنیا میں مصروف ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے پہلی شادی 1976 میں اویا زندا انجی اوغلو سے کی مگر 2001 میں طلاق ہوگئی، اس کے بعد ستمبر 2005 میں ان کی شادی شکران خانم سے ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ 2014 سے وہ بس ارطغرل میں ہی کام کررہے ہیں اور دیگر ڈراموں یا فلموں میں کام نہیں کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

حائمہ خاتون کا کردار بھی بہت اہم ہے اور اسے خولیا دارجان نامی ترک اداکارہ ادا کررہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کی پیدائش 27 اپریل 1951 کو ازمیر میں ہوئی اور 1960 کی دہائی سے شوبز میں مصروف ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے 1970 میں ظنجو قورل سے شادی کی تھی جن کا انتقال ستمبر 2005 میں ہوا اور اس جوڑے کے 2 بچے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ابن عربی کا کردار کس نے ادا کیا؟

معروف صوفی بزرگ ابن عربی کا کردار عثمان سویقوت نے ادا کیا جو ترک نژاد امریکی اداکار ہیں، ان کی پیدائش یکم جنوری 1957 کو انقرہ میں ہوئی مگر بنیادی تعلیم جرمنی میں حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم انقرہ کالج سے مکمل کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

آرکیٹیکچر میں ڈگری لینے کے بعد وہ امریکا گئے اور وہاں کام کیا جبکہ 1996 میں اداکاری کا آغاز کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

متعدد فلموں جیسے آرٹ اسکول کانفیڈنشنل، دی ہاٹ چِک اور ڈراموں چارمڈ اور دی بولڈ اینڈ بیوٹی فل میں کام کیا، مگر 2014 سے ارطغرل میں ابن عربی کا کردار نبھا رہے ہیں اور کسی کام کو اس عرصے میں قبول نہیں کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کا قریبی دوست

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کے قریبی دوستوں میں سے ایک بامسی کا کردار ایسا ہے جس کا ذکر ترکی، آذربائیجان اور کئی خطوں کی لوک کہانیوں میں ملتا ہے اور اسے اداکار نورالدین سونمیر نے ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جولائی 1978 میں پیدا ہونے والے نورالدین نے استنبول کی مائننگ انجنیئرنگ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور 2011 سے ٹی وی کی دنیا میں مصروف ہیں مگر شہرت بامسی کے کردار سے ہی ملی، اب وہ قوریلش عثمان میں بھی یہی کردار ادا کررہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کا ایک اور قریبی دوست

بامسی کے علاوہ روشان کا ایک اور قریبی دوست ہے جس کے لیے اداکار جاوید چتین گونر کی خدمات حاصل کی گئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

21 فروری 1986 کو استنبول میں پیدا ہونے والے جاوید کی زندگی بہت مشکل رہی ہے اور تعلیمی اخراجات کے لیے معمولی کام جیسے پانی فروخت کرنا، بیکری میں کام، چوکیداری اور دیگر کیے اور 2003 میں پہلے کمرشل میں کام کیا اور اسی سال ایک ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

2014 میں ارطغرل میں روشان کا کردار کیا، انہوں نے 2010 میں پہلی شادی کی تھی مگر 2 سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی، جس سے ایک بیٹا بھی ہے جبکہ 31 جولائی 2017 کو خدیجہ گیزم سے دوسری شادی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کا اہم ترین ساتھی

تورگت الپ کا کردار ارطغرل کے بہت قریبی ساتھی کا ہے جسے اداکار جنگیز جوشقون نے ادا کیا جو 29 اپریل 1982 کو استنبول میں پیدا ہوئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بچپن میں لمبے قد کے باعث باسکٹ بال کھیلتے رہے اور 2008 میں تعلیم مکمل کی، مگر ماڈلنگ اس سے پہلے ہی شروع کردی تھی بلکہ دنیا کے پرکشش مردوں کے ایک مقابلے میں چوتھے نمبر پر بھی آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

2005 میں ایک ٹی وی ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا اور ارطغرل میں گورگت الپ کا کردار نبھایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کا بڑا بھائی

ارطغرل کے بڑے بھائی اور سلیمان شاہ کے بڑے بیٹے گلدارو کا کردار بھی ڈرامے میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور اسے ترک اداکار قان تاشانر نے ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

23 اپریل 1979 کو اناطولیہ میں پیدا ہونے والے قان ایک اداکارہ ساجدہ تاشانر کے بیٹھے تھے اور 17 سال کی عمر سے اداکاری کی کلاسیں لے رہے تھے جبکہ سلچوق یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

2004 سے تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا اور بعد میں کئی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کی بھابھی

سلیمان شاہ کی منہ بولی بیٹی اور بعد میں بڑے بیٹے گلدارو کی بیوی سلجان خاتون کا کردار دیدم بالچین نامی اداکارہ نے ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کی پیدائش 18 مئی 1982 کو انقرہ میں ہوئی اور انقرہ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

2007 میں ایک ٹی وی سیریل سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ارطغرل کے اہم کرداروں میں سے ایک کو بخوبی نبھایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سلجان خاتون کی بہن

یہ کردار یعنی گوکچہ خاتون کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ یہ سلجان خاتون کی چھوٹی بہن ہے جس کی پیدائش ارطغرل کی والدہ کے ہاتھوں میں ہوئی اور یہ ارطغرل کو پسند کرتی ہے، اسے ترک اداکارہ بورجوکیراتلی نے ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کی پیدائش 23 جولائی 1989 کو استنبول میں ہوئی اور بصری مواصلاتی ڈیزائن میں گریجویشن کیا، تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کئی ڈراموں اور مختصر فلموں میں بھی کام کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم باقاعدہ طور ہر 2010 میں ایک ٹی وی سیریل سے اداکاری کا آغاز کیا اور ارطغرل کے ذریعے مزید شہرت حاصل کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

قریبی رشتے دار

سلیمان شاہ کے بھائی قرط اوغلو کا کردار خاقان وانلی نامی اداکار نے ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یکم مارچ 1963 کو انقرہ میں پیدا ہونے والے خاقان وانلی نے حاجب تپہ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی جس کے بعد سے وہ فلموں، ٹی وی سیریز اور تھیٹر ڈراموں میں کام کررہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

صلیبی سردار

صلیبی جنگجوؤں کے سردار تیتوش کا کردار اس ڈرامے میں بہت اہمیت رکھتا ہے جو اداکار سردار دینز نے ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کی پیدائش 18 اپریل 1969 کو ہوئی اور لنزبرگ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا، کئی زبانوں سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ تلوار بازی، تیراکی، اسکائنگ، اسنوبورڈنگ، کراٹے، تائیکوانڈو اور گھڑسواری کے بھی ماہر ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

1991 سے وہ مختلف کردار ادا کررہے ہیں اور ارطغرل میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

استاد اعظم

یہ کردار لیونٹ اوکتم نے ادا کیا جن کی پیدائش 1955 میں ازمیر میں ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انقرہ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1979 میں استنبول اسٹیٹ تھیٹر سے کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ استنبول یونیورسٹی میں لیکچرار کے طور پر بھی کام کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

2000 کے عشرے میں ایک تھیٹر کی بھی بنیاد رکھی جبکہ متعدد فلموں، ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on