• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث چرند پرند نے عوامی مقامات پر ڈیرے ڈال لیے

شائع May 10, 2020

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں انسانوں کو گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کیا وہیں جانور بھی ہر سُو ویرانی دیکھ کر سڑکوں پر نکل آئے۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی عالمی وبا اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر جبکہ 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کی موت کا باعث بن چکی ہے۔

اس وبا سے بچاؤ کا واحد طریقہ انسانوں کی ایک دوسرے سے دوری اور سماجی فاصلوں کو قرار دیا گیا تو اس حوالے سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤنز کے بعد کہیں سڑکوں پر شیر سوتے دکھائی دیے تو کہیں ویران ساحلوں پر پرندوں نے ڈیرے ڈال لیے یا کہیں انسانوں کی غیر موجودگی کے باعث خاردار جھاڑیاں اُگ آئیں۔

یوں تو ایسے جانور سڑکوں اور ساحلوں پر رات کے وقت ہی دکھائی دیتے تھے لیکن انسانوں کے گھروں میں بند ہونے سے انہیں دن کی روشنی میں بھی ساحل سمندر پر دیکھا گیا۔

لندن میں آبی پرندے سڑکوں پر موجود ہیں — فوٹو: رائٹرز

جنوبی افریقہ میں عام دنوں میں مصروف رہنے والی سڑک پر شیر سورہے ہیں —فوٹو: ٹوئٹر

وینس کے نالے میں جیلی فش صاف پانی میں تیررہی ہے—فوٹو: رائٹرز

نیویارک  شہر کے سینٹرل پارک میں ایک باز کھانے سے لطف اندوز ہورہا ہے —فوٹو: رائٹرز

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث ویران ساحل پر پرندوں نے ڈیرا ڈالا ہوا ہے—فوٹو: رائٹرز

روم کے معروف پیازا نیوونا اسکوائر پر سیاحوں کی تعداد میں کمی کے باعث گھاس اگ آئی —فوٹو: رائٹرز

امریکی بھیڑیا سان فرانسسکو میں گولڈن گیٹ بریج ویو پر کھڑا نظر آرہا ہے  —فوٹو: رائٹرز

کینیڈا میں سڑکیں خالی ہونے کے باعث لومڑی کے بچے  جھیل کے کنارے موجود ہیں—فوٹو: رائٹرز

تھائی لینڈ کے ساحل پر انڈوں سے نکلنے والے نوزائیدہ کچھوے سمندر کا رخ کررہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

برطانیہ کے ایونگٹن پارک میں بھیڑیں گھاس چررہی ہیں —فوٹو: رائٹرز

لببنان میں پارک خالی ہونے کے باعث خاردار جھاڑیاں اگ آئی ہیں —فوٹو: رائٹرز

مصر میں 5 سالہ افریقی شیرنی گھر میں کرتب دکھارہی ہے —فوٹو: اے پی

شمالی اسرائیل میں جنگلی سور عمارت کے باہر موجود ہیں—فوٹو: رائٹرز

ٹوکیو میں ریسٹورنٹس بند ہونے کے باعث چوہے موجود ہیں—فوٹو: رائٹرز