• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Live Covid 2019

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلا کیلئے گرانٹ جاری کردی

شائع May 8, 2020

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران متاثر ہونے والے وکلا کے لیے 10 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کردیے۔

لاہور بار نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہونے وکلا کے لیے صوبائی حکومت سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر حکمہ خزانہ پنجاب کو سمری بھیج دی گئی تھی اور آج محکمہ خزانہ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ خزانہ کو گرانٹ جاری کرنے کی خصوصی ہدایت کی تھی جس کے بعد 10 کروڑ 40لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی رقم بار ایسوسی ایشنز کے ذریعے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مستحق وکلا میں تقسیم کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024