• KHI: Fajr 4:56am Sunrise 6:14am
  • LHR: Fajr 4:15am Sunrise 5:39am
  • ISB: Fajr 4:16am Sunrise 5:42am
  • KHI: Fajr 4:56am Sunrise 6:14am
  • LHR: Fajr 4:15am Sunrise 5:39am
  • ISB: Fajr 4:16am Sunrise 5:42am
Live Covid 2019

لاڑکانہ میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 9 ہوگئی

شائع May 7, 2020

لاڑکانہ میں کورونا وائرس کی مقامی سطح پرمنتقلی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ صحت نے 76 سیمپلز میں سے 14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت کے مطابق ان لاڑکانہ میں مزید 3 ڈاکٹرز کے متاثر ہونے کے بعد ضلع میں کورونا کا شکار ڈاکٹرز کی تعداد 9 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) نے تصدیق کی کہ بیسک ہیلتھ سینٹرز کی ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر رتوڈیرو کے تین بیسک ہیلتھ سینٹرز سیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹ وارث ڈنو ماچھی، لاشاری اور میہر برڑو کو سیل کر کے دیگر عملے کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025