• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا

شائع May 6, 2020
—فوٹو:  بشکریہ فیس بک
—فوٹو: بشکریہ فیس بک

سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

فیصل ایدھی نے بتایا کہ ان کا وائرس سے متعلق طبی ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ دوبارہ ٹیسٹ کرائیں گے۔

اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ ان کے طبی نمونے بدھ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر (پمز) ہسپتال میں لیے گئے۔

مزیدپڑھیں: سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

فیصل ایدھی نے بتایا کہ پمز میں غیرمعمولی رش کی وجہ سے طبی نتائج میں تاخیر ہورہی ہے جو اگلے دو روز میں آنےکا امکان ہے۔

سماجی کارکن نے بتایا کہ وہ دوسرے طبی نتائج کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور جلد از جلد کراچی پہنچنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو بہت بہتر محسوس کررہے ہیں اور کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہورہی۔

فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تشیخص

واضح رہے کہ 21 اپریل کو اسلام آباد میں فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے ڈان کو بتایا تھا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے ایک روز بعد فیصل ایدھی میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ یہ علامات 4 دن تک جاری رہیں اور پھر کم ہوگئیں تاہم بعد ازاں ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔

مزیدپڑھیں: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تشخیص

یاد رہے کہ فیصل ایدھی نے ٹیسٹ مثبت آنے سے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا تھا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کی تجویز پر وزیراعٖظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا۔

فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ

واضح رہے کہ 29 اپریل کو فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا تھا۔

اس سے قبل بھی فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ خود سے آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔

جس کے بعد 27 اپریل کو ٹیسٹ کے لیے ان کے دوبارہ نمونے لیے گئے۔

مزید پڑھیں: فیصل ایدھی کا ’ایئر ایمبولنس‘ سروس کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ

ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے ڈان کو بتایا تھا کہ وہ اسلام آباد میں سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں کہا کہ ان میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق یہ معمولی مسئلہ ہے اور وہ 10 روز میں ٹھیک ہوجائیں گے۔

ایدھی فاؤنڈیشن

ایدھی فاؤنڈیشن دہائیوں سے لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہے، خاص طور پر ایدھی فاؤنڈیشن ہمیشہ ایسے موقع پر آگے رہی ہے جب حکومتی سروسز عوام کو خدمات پہنچانے میں ناکام رہتی ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس ہی نہیں چلاتی بلکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام مختلف شیلٹر ہاؤسز، اولڈ ہومز، یتیم خانے، مردہ خانے اور دیگر فلاحی کام بھی جاری ہیں۔

ملک میں جاری اس کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی ایدھی فاؤنڈیشن امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی اور انہوں نے اپنے اسٹاف کے درجنوں کارکنوں کو مشتبہ مریض کے ساتھ کس طرح پیش آنا ہے اس کی تربیت بھی فراہم کی ہے۔

خیال رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد اس کے مرحوم بانی عبدالستار ایدھی نے رکھی تھی اور اس کے آپریشن ملک بھر میں جاری ہیں۔

سال 2016 میں عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد سے فیصل ایدھی اس فاؤنڈیشن کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہیں تاہم فاؤنڈیشن کی عطیات اور فنڈز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024