کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فیس ماسکس کے منفرد انداز
دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لوگوں کے متاثر اور ہلاک ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 36 لاکھ 89 ہزار 887 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 256 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے وہیں کچھ ممالک میں گھر سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک کے عوام اس وبا کے دوران اپنی ناک کو ڈھانپنے کے لیے فیس ماسک کے منفرد انداز اپنارہے ہیں تو کہیں علامتی طور پر مجسموں کو بھی ماسک پہنائے گئے ہیں۔
تاہم اس دوران غربت اور مالی مسائل کا شکار ممالک میں فیس ماسکس سمیت ضروری طبی آلات کی قلت بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔
اب تک کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کی کوششیں جاری ہیں اور فیس ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر کو اس کے خلاف مؤثر قرار دیا جارہا ہے۔