سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے سے معذرت کرلی، عثمان ڈار
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹآئیگر فورس کے جوانوں کی خدمات لینے سے انکار کردیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ حکومت نے 1 لاکھ 54 ہزار رجسٹرڈ ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 ہزار 500 انجینئرز، ایک ہزار سے زائد وکلا اور 20 ہزار کے قریب سوشل ورکرز نے ٹائیگرز فورس میں رجسٹریشن کروائی تھی لیکن سندھ حکومت کے اقدام پر افسوس ہوا ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ 10 لاکھ کے قریب ٹائیگر فورس کے جوان عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، نوجوانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے قومی جذبے کی قدر کی جائے گی۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔