• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
Live Covid 2019

ٹائیگر فورس کا کام آگاہی مہم چلانا ہے، وزیر اعظم

شائع May 4, 2020

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو لاک ڈاؤن سے متعلق حکومتی ہدایات سے عوام کو آگاہ کریں۔

ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس فورس کا مقصد مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنا ہے کیونکہ انتظامیہ کے پاس اتنی استعداد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال بنانے سے قبل اسکول کے بچوں کی ٹائیگر فورس بنائی تھی اور اس رضاکار فورس کے باعث ہسپتال بن گیا اور اسی کی بنیاد پر مجھے دوبارہ ٹائیگر فورس بنانے کا خیال آیا۔

عمران خان نے کہا کہ جب لاک ڈاؤن کھولیں گے تو لوگوں کو نوکریاں ملیں گی لیکن مکمل کھول دیا اور لوگوں نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو خدشہ ہے کہ کورونا وائرس پھر پھیلا گیا اور ہمیں دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'آپ لوگوں کا آگاہ کریں کہ ہم کن شرائط پر لاک ڈاؤن کو کھول رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس فورس میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جن کو ڈآکٹر ظفر مرزا ہدایات دیں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر کس طرح کام کرنا اس حوالے سے ذوالقرنین بتائیں گے'۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024