کوہاٹ کے اسسٹنٹ کمشنر میں کورونا وائرس کی تصدیق
محکمہ صحت کوہاٹ کے مطابق ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
بیان میں کہا گیا کہ فرقان اشرف کے بھائی کا بھی کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد دونوں نے خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر عبدالرحمٰن نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرقان اشرف وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے اور ضلع میں قرنطینہ مراکز میں انتظامات کی نگرانی کر رہے تھے۔