ایران میں وائرس سے مزید 65افراد ہلاک، 80فیصد صحتیاب
ایران میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 65افراد ہلاک ہو گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 156 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے بتایا کہ ایران میں مزید 802 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 96ہزار 448 ہو گئی ہے جبکہ 2ہزار 787 کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک وائرس سے متاثر ہونے والے 80فیصد افراد یعنی 77ہزار 350افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر پابندیوں پر سختی سے عمل نہ کیا گیا تو بیماری کی نئی لہر آ سکتی ہے۔