• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Live Covid 2019

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بڑا فیصلہ

شائع April 30, 2020

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر آئی-10 کے دو رہائشی علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد انہیں سیل کردیا۔

اس حوالے سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ سیکٹرز آئی-10/ ون اور آئی-10/4 کو سیل کردیا جائے جبکہ عوام کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس اور رینجرز کو بھی مذکورہ علاقوں میں تعینات کیا جائے۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو وفاقی دارالحکومت میں 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو اسلام آباد میں ایک روز میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد تھی، بعد ازاں 29 اپریل کو مزید 16افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے ساتھ ہی وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 313 تک پہنچ چکی ہے۔

مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024