وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد پر اظہار افسوس کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ ایران وبا پر جلد کامیابی حاصل کرلے گا۔