• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
Live Covid 2019

کورونا وائرس کے سبب امریکی جی ڈی پی میں 4.8فیصد کمی

شائع April 30, 2020

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئیں اور امریکی معیشت کو بھی وائرس کے نتیجے میں انتہائی نقصان پہنچا ہے۔

عالمی کسادبازاری کے بعد سے امریکی معیشت ایک سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ تیزی سے سکڑ گئی ہے جس کے بعد ملکی تاریخ میں معیشت میں توسیع کے طویل ترین دور کا بھی خاتمہ ہو گیا۔

محکمہ کامرس کے مطابق جنوری سے مارچ تک جی ڈی پی میں 4.8فیصد کمی ہوئی جہاں 2019 کے آخری تین ماہ میں اس میں 2.1فیصد توسیع ہوئی تھی۔

یہ 2009 میں عالمی کساد بازاری کے سبب ابتدائی تین ماہ میں امریکی معیشت کے لیے سب سے برے تین ماہ رہے خصوصاً مارچ کے آخری دو ہفتے بہت برے رہے جس کے سبب لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے امریکی معیشت پر پڑنے والے بدترین اثرات کے سبب اب تک 2کروڑ 60لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024