• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا فنڈ: اظہر علی نے قیمتی جرسی اور بلا نیلامی کیلئے پیش کردیا

شائع April 29, 2020
اظہر علی نے اپنی جرسی اور ٹرپل سنچری والا بلا نیلام کرنے کا اعلان کردیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
اظہر علی نے اپنی جرسی اور ٹرپل سنچری والا بلا نیلام کرنے کا اعلان کردیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کورونا وائرس کے خلاف ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کے لیے اپنی قیمتی جرسی اور بیٹ نیلامی کے لیے پیش کردیا۔

اظہر علی نے وائرس کے خلاف وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپنے کرکٹ کیریئر کی دو قیمتی چیزوں کی نیلامی کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کے قانونی مشیر کا شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان میں کہا کہ میں اپنی دو عزیز ترین چیزیں نیلامی کے لیے پیش کر رہا ہوں تاکہ اس وائرس کے بحرانی حالات میں لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں چیزوں کی بولی کا آغاز 10 لاکھ فی کس سے ہو گا اور بولی کا عمل 5 مئی تک جاری رہے گا۔

اظہر علی نے جو دو چیزیوں نیلامی کے لیے پیش کیں اس میں ان کا وہ بلا ہے جس سے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی شرٹ بھی نیلامی کے لیے پیش کی جہاں فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: ’عبدالقادر آج زندہ ہوتے تو اپنے داماد کے کارنامے دیکھ کر افسردہ ہوتے‘

انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی اس شرٹ پر اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں چیزیں میرے دل کے انتہائی قریب ہیں لیکن اگر یہ مشکل وقت میں لوگوں کے کام آ سکیں تو مجھے زیادہ خوشی ہو گی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 2 لاکھ 18ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 31 لاکھ 41 ہزار سے زائد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی اب تک 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: 'اگر اولمپکس 2021 میں بھی نہ ہوئے تو دوبارہ منعقد نہیں ہوں گے'

وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے لیے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا تھا جس میں مختلف اداروں اور لوگوں کی جانب سے عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اور ملازمین کی طرف سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024