زونگ اور یونیسیف پاکستان کا کورونا سے متعلق مشترکہ آگاہی مہم کا آغاز
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز پیش نظر سیلولر کمپنی زونگ اور یونیسیف پاکستان نے مل کر عوامی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق اس شراکتی مہم کے تحت، زونگ 4 جی کورونا وائرس سے متعلق درست اور قابل اعتماد معلومات کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنے تمام ڈیجیٹل چینلز کو استعمال کرے گا۔
بیان کے مطابق اس مہم کا مقصد زونگ 4 جی کے آفیشل فیس بک پیج، زونگ 4 جی کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل، آفیشل ویب سائٹ اور مائی زونگ ایپ سمیت متعدد پلیٹ فارمز اور چینلز کے ذریعے زونگ 4 جی کے 3 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ صارفین تک رسائی کا حصول ہے۔